ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 171.50 روپے کی کمی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں

کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 171.50 روپے کی کمی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں

Mon, 01 May 2023 11:01:07    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 171.50 روپے کی کمی کر دی ہے۔ آج سے دہلی میں 19 کلو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی خوردہ فروخت کی قیمت 1856.50 روپے ہو گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کٹوتی کے بعد دہلی میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر 1856.50 روپے کا ہو گیا ہے۔ کلکتہ میں اس کی قیمت 1960.50 روپے، ممبئی میں 1808.50 روپے اور چنئی میں 2021.50 روپے ہے۔ تیل کمپنیوں نے اپنی ویب سائٹ پر نئے نرخوں کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ یکم اپریل 2023 کو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی کی گئی تھی۔ تب گیس سلنڈر تقریباً 92 روپے سستا ہوا تھا جبکہ مارچ میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 350 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا تھا۔


Share: